موٹر وے منصوبہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی ہے، شہباز رانا

0 9

اسلام آباد:تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ پنجاب پر ہمیشہ سے یہ الزام رہا ہے کہ ان کی جو پالیسیاں ہیں، وہ پنجاب کو فائدہ دیتی ہیں، سی پیک کے پراجیکٹس کو بھی دیکھیں تو میٹرولائن تھی لاہور کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کا پراجیکٹ کیا گیا، پنجاب سکھر موٹر وے بھی پنجاب کے اندر، سی پیک کے تحت کوئلے کا پاور پلانٹ ساہیوال میں لگا دیا۔

ٹی وی پروگرام دی میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مالی بحران سے دوچار وفاق نے پنجاب میں 436 ارب روپے کی نئی لاہور،ساہیوال، بہاولنگر موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

جبکہ سندھ میں سکھرحیدر آباد موٹر وے بھی تعیمر ہونی ہے، مگر اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، وفاق کی لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹر وے کی فنڈنگ کا فیصلہ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی ہے، شدید مالی بحران اور صوبائی منصوبوں کی فنڈنگ پر پابندی کے باوجود وفاق کا فیصلہ حیران کن ہے۔

تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا کہ حکومت نے اس مالی سال کے لیے اکنامک گروتھ کا ہدف3.6 فیصد رکھا تھا، اب آدھا مالی سال گزر گیا ہے اور چھ ماہ کے اعدادوشمار آگئے ہیں جو توقعات سے کم ہیںتو لگتا نہیں ہے کہ حکومت اپنا یہ ہدف حاصل کر پائے گی، مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں محض 1.7فیصد ترقی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یکم اپریل سے افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، لنڈی کوتل میں عارضی حراستی کیمپس بنائے گئے ہیں، لوگوں کو بڑے پیمانے پر گرفتار کیا جائے گا، ان کو وہاں رکھا جائے گا اور پھر اس کے بعد ان کو افغانستان بھیجا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.