پاکستان کے قرضے مزید بڑھ گئے، ہر پاکستانی کتنا مقروض اعداد و شمار سامنے آگئے

0 11

پاکستان کے قرضوں کا حجم 72 ہزار سے بڑھ کر 73 ہزار ارب روپے ہوگیا، ہر پاکستانی ساڑھے تین لاکھ روپے کا مقروض ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک سال میں ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 64 ہزار 806 ارب روپے سے بڑھ کر 73 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا، پاکستان کے مجموعی قرضے ایک سال میں12.7 اور ایک ماہ میں 1.3 فیصد بڑھے۔

پاکستان کا مقامی قرض 42 ہزار 671 ارب روپے سے بڑھ کر 51 ہزار 22 ارب روپے ہو گیا، فروری 2024 سے فروری 2025 تک مقامی قرضے 19.6 فیصد کےحساب سے بڑھے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ماہ میں مقامی قرضے 1.5 فیصد بڑھ کر 50 ہزار 244 ارب روپے سے 51 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے، بیرونی قرضے ایک سال کے عرصے میں 0.5 فیصد معمولی کمی سے 22 ہزار 134 ارب سے 22 ہزار 14 ارب روپے ہوگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک مہینے میں بیرونی قرضوں کا حجم 0.6 فیصد بڑھ کر 21 ہزار 880 ارب روپے سے 22 ہزار 14 ارب روپے رہا، پاکستان کو بیرونی و مقامی قرضوں کے علاوہ سود کی ادائیگیاں 5 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئیں۔

قرضوں کا مجموعی حجم، سود ادائیگیاں اور سرکاری ضمانت کی رقوم کا کُل حجم 88 ہزار ارب روپے سے بڑھ گیا، اقتصادی ماہرین کے مطابق مقامی قرضوں کے حجم میں خطرناک حد کا اضافہ حکومتی اخراجات کی وجہ سے ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.