مالیاتی اور سماجی شعبوں میں خدمات پر سلطان علی الانہ کو نشان خدمت کا اعزاز دیا گیا

0 8

ملک کے مالیاتی اور سماجی شعبوں میں خدمات انجام دینے والے سلطان علی الانہ کو یوم پاکستان پر نشان خدمت کے اعزاز سے نوازا گیا۔

سلطان علی الانہ کو ملک میں مائیکرو فنانس بینک کا بانی کہا جاتا ہے، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلوانے میں سلطان علی الانہ کا کلیدی کردار رہا ہے اور وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں نشانِ خدمت کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

سطان الانہ انجینئر ہیں، 1985 میں اپنی تعلیم مکمل کرکے پاکستان آئے تو نوکریاں کم تھیں، انہوں نے بطور بینکر کام شروع کیا اور پھر پلٹ کرنہیں دیکھا۔

سلطان الانہ بانی پاکستان قائد اعظم کے قریبی دوست غلام علی الانہ کے بھتیجے ہیں، وہ آغا خان فنڈ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر ہیں، انہیں ملک میں مائیکرو فنانس بینک کا بانی کہا جاتا ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی شروعات میں بھی سلطان علی الانہ کا کردار رہا۔

پاکستانی بینکنک شعبےکو چین سمیت دیگر ایشیائی ملکوں تک لے جانے میں بھی ان کا اہم کردار رہا، سلطان علی الانہ نے چھوٹے کسانوں کے لیے جدید زراعت کو کمرشل بینک تلے شروع کیا۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ ایف اے ٹی ایف سے ملک کو نکالنا سلطان علی الانہ کے اہم کارناموں میں سے ایک ہے۔

پاکستان بینک ایسوسی ایشن کے چیف ایگریکٹو منیر کمال کا کہنا ہےکہ انہوں نے بطور بینکرکام شروع کیا اور پھر پلٹ کرنہیں دیکھا۔

مالی رسائی بڑھانے کیلئے سلطان الانہ نے فرسٹ مائیکرو فنانس بینک کی بنیاد 2002 میں رکھی، ان کے دوست کہتے ہیں کہ الانہ کی دور اندیشی اور معاشی چیلنجز حل کرنے کی صلاحیت صرف نظام نہیں بناتی بلکہ مستقبل سنوارتی ہے۔

اس حوالے سے سابق سیکرٹری خزانہ وقار مسعود کا کہنا ہےکہ سلطان علی الانہ کی دور اندیشی اور معاشی چیلنجز حل کرنے کی صلاحیت صرف نظام نہیں بناتی بلکہ مستقبل سنوارتی ہے۔

ڈاکٹر اشفاق حسن خان کا کہنا تھاکہ بینکاری اور سوشل ڈیویلپمنٹ میں خدمات پر سلطان الانہ کو نشان خدمت کا ایوارڈ دیا گیا، وہ دل سے پاکستان کی خدمت کرتے ہیں اور وہ خودنمائی کو پسند نہیں کرتے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.