مقامی صنعت مشکلات کا شکار، بڑی صنعتوں کی کارکردگی میں ملا جلا رجحان

0 5

مقامی صنعتی پیداواری شعبے کو کڑے وقت کا سامنا ہے، بڑی صنعتوں کی کارکردگی متاثر ہے، ایک ماہ میں بڑی صنعتوں کی کارکردگی اگرچہ2.1فیصد بہتر ہوکر 129.9 فیصد پر آگئی ہے لیکن مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں بڑی صنعتوں کی نمو 1.8 فیصد کمی سے 114.7 فیصد پر آگئی ہے۔

عارف حبیب ریسرچ رپورٹ کے مطابق پیڑولیم مصنوعات کی کارکردگی توانائی طلب اور ریفائننگ سرگرمیوں کی بدولت 19.59 فیصد بڑھی، ٹیکسٹائل سیکٹر ایل ایس ایم آئی میں 18.6 فیصد حصے رکھتے ہوئے معمولی بہتری سے 1.72 فیصد کی شرح سے بہتر رہا۔

رپورٹ کے مطابق درآمدی چیلنجز سے مشینری اور آلات کی کارکردگی 20.90 فیصد کمی کا شکار رہی، گھریلو اور کمرشل ڈیمانڈ میں کمی سے فرنیچر انڈسٹری 66 فیصد گراوٹ کا شکار رہی، شرح سود میں مجموعی کمی سے آٹو موبیل سیکٹر بہتر رہتے ہوئے 28.76 فیصد کی سطح پر رہا۔

زیر تبصرہ مدت میں کیمیکل سیکٹر صنعتی پیداوار کی کمی سے 12.49 فیصد مندی کا شکار رہا ، فوڈ سیکٹر خام مال کی قیمتوں میں بڑھنے اور ڈیمانڈ میں کمی کے اثر سے 7.72 فیصد گراوٹ رہا۔

زیرتبصرہ مدت میں مقامی پیداوار اور فروخت میں اضافے سے تمباکو کی صنعت 27.64 فیصد بڑھی ، رپورٹ کے مطابق مہنگی بجلی کے سبب الیکٹریکل سیکٹر کی ترقی 11.40 منفی رہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.