پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق معاہدے کیلئے آئی ایم ایف نے ایم ای ایف پی شیئر کر دیا، میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں نئی شرائط شامل کی گئی ہیں۔
ایم ای ایف پی پر وزیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بنک ایگری کریں گے، ایم ای ایف پی کے تحت نئی شرائط پر آئندہ 6 ماہ میں عملدرآمد کرنا ہو گا، ایم ای ایف پی میں آئندہ بجٹ، کلائمیٹ، توانائی شعبے کیلئے شرائط ہیں۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دوسری قسط حاصل کرنے کیلئے ایم ای ایف پی شرائط ماننا ہوں گی، آئی ایم ایف کیساتھ ایم ای ایف پی ایگری کرنے پر معاہدہ طے پا جائے گا۔