بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی گئی۔
نیپرا کے مطابق درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جمع کرائی۔
نیپرا نے درخواست کی سماعت کا نوٹس جاری کردیا ہے، سی پی پی اے کی درخواست پر 26 مارچ کو سماعت کی جائے گی، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے لیے ہے۔