ریکوڈک آپریشن کا آغاز 2028 میں ہوجائے گا: او جی ڈی سی ایل

0 6

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کا کہنا ہے کہ ریکوڈک آپریشن کا آغاز 2028 میں ہوجائے گا ، ریکوڈک منصوبے سے معدنی برآمدات سالانہ 3 ارب ڈالر کو چھو جائے گی۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق ملک میں موجود معدنی ذخائر کا رقبہ تقریباً 6 لاکھ مربع کلومیٹر پر محیط ہے، پاکستان منزلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز 8 اور 9 اپریل کو ہوگا۔

پاکستان منزلز انویسٹمنٹ فورم میں عالمی سرمایہ کار اور پالیسی ساز اداروں کے نمائندگان شرکت کریں گے، حکومت کی منرل پالیسی 2025 عالمی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول پیدا کرے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.