پاکستان کے آٹوسیکٹر کو بریک لگ گئی، فروری میں گاڑیوں کی فروخت 29 فیصد کم ہوگئی

0 5

پاکستان کے آٹوسیکٹر کو بریک لگ گیا، فروری میں گاڑیوں کی فروخت 29 فیصد کم ہوگئی۔

پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن رپورٹ کے مطابق ایک سال میں گاڑیوں کی فروخت بہتر مگر ماہانہ فروخت کم ہو گئی، جنوری 2025 میں گاڑیوں کی فروخت 17 ہزار یونٹس سے گر کر فروری میں فروخت 12 ہزار84 یونٹس ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال کے عرصے میں گاڑیوں کی فروخت 24 فیصد بڑھ کر 9 ہزار 711 سے 12 ہزار یونٹس سے تجاوز کر گئی۔

موٹرسائیکلوں کی فروخت ایک ماہ میں 9 فیصد گر کر 1 لاکھ 39 ہزار 161 سے 1 لاکھ 26 ہزار 699 یونٹس رہی، ٹریکٹرز کی فروخت جنوری 2025 سے لے کر فروری 2025 تک 44 فیصد گھٹ کر 1 ہزار 534 یونٹس رہی۔

پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن رپورٹ کے مطابق ٹرک اور بسوں کی فروخت بھی ایک مہینے میں 22 فیصد کمی سے 621 یونٹس سے گھٹ کر 486 یونٹس رہی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 50 فیصد بڑھ کر 89 ہزار 770 یونٹس رہی۔

آٹو ماہرین کے مطابق توانائی چیلنجز، بھاری ٹیکسز اور شرح سود میں کمی نہ ہونے سے گاڑیوں کی فروخت متاثر ہو گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.