پاکستان ریلوے اور محکمہ توانائی سندھ کے درمیان تھر ریلوےلائن بچھانے کے منصوبے پر مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب ہوئی۔
سیکرٹری توانائی مصدق خان اور ریلوے کی جانب سے محمد فاروق اقبال چیف مارکیٹنگ آفیسر نے دستخط کیے، تقریب میں وزیر توانائی سندھ ، منصوبہ بندی و ترقیات ناصر شاہ نے خصوصی شرکت کی۔
ناصر شاہ نے کہا کہ تھر کے کوئلے کو ملک کے دیگر پاور پلانٹس تک پہنچانے کیلئے ریلوے لنک پر آج دستخط کیے گئے ہیں، تھر کے کوئلے کو ملک کے دیگر پاور پلانٹس تک پہنچانے کے لیے ریلوے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ تھرکول فیلڈ سے چھور ریلوے لائن تک 105 کلو میٹر طویل ٹریک بچھایا جائےگا، تھر کا کوئلہ ملکی توانائی کی ضروریات کو پوری کرنے کی مکمل صلاحیت کا حامل ہے۔
ناصر شاہ نے کہا کہ تھرکول فیلڈ سے نیشنل ریلوے لائن چھور تک ریلوے ٹریک بچھانے کا کام دو سال میں مکمل ہوگا۔