ملکی مثبت معاشی اشاریئے، کارپوریٹ سیکٹر کا اعتماد کا اظہار، فروری 2025 میں 3 ہزار 46 نئی کمپنیوں نے کاروبار کیلئے رجسٹریشن کروالی۔
ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 608 ہوگئی، ایس ای سی پی نے نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن بارے اعداد وشمار جاری کر دیئے، جس کے مطابق نئی رجسٹریشن میں 58 فیصد حصہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیز کا رہا۔
ایس ای سی پی کے مطابق ماہ فروری میں 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیوں نے رجسٹریشن کروائی، سنگل ممبر کمپنیز کی رجسٹریشن ماہانہ بنیاد پر 1 فیصد زائد ہوئی، پبلک اَن لسٹڈ، غیر منافع بخش تنظیمیں، تجارتی تنظیموں نے بھی رجسٹریشن کروائی۔
اعداد و شمار کے مطابق ماہ فروری میں 3 غیر ملکی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں اپنے کاروبار کا آغاز کیا، آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبوں میں سب سے زیادہ رجسٹریشن کروائی گئی، دونوں شعبوں سے ایک ماہ میں 635 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق تجارتی شعبے میں 389، خدمات سے 379 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ریئل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اور کنسٹرکشن میں 296 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، سیاحت، ٹرانسپورٹ سے 165، خوراک اور مشروبات میں 139 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق تعلیم کے شعبے سے 104،مارکیٹنگ سے 78 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، مائننگ سے 76، ٹیکسٹائل میں 75، انجینئرنگ سے 67 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، 99 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن ڈیجٹل طریقے سے کی جا رہی ہے۔