سوئی سدرن کو گیس کے نظام کی بہتری کیلئے 25 ارب کے فنڈز جاری

0 6

وفاقی حکومت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس نظام کی بہتری کیلئے 25 ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے۔

قائم مقام ایم ڈی سوئی سدرن محمد امین نے بتایا ہے کہ حکومت سے کراچی سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان میں گیس انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے 25 ارب روپے ملے ہیں، کراچی میں دو ہزار کلو میٹر اور شہر سے باہر پانچ سو کلومیٹر کےرقبے پر نئی گیس پائپ لائن ڈالی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیاری میں چار سو کلومیٹر کے رقبے پر گیس کی نئی لائنیں بچھائی گئی ہیں ، شہر بھر میں گیس انفراسٹرکچر کے لئے سڑکوں کو مرمت کرنے کی رقم کے ایم سی کو دے چکے ہیں ، گیس ڈیمانڈ 1100 ایم ایم ایس سی ایف ڈی جبکہ سپلائی 730 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن بورڈ میں میئر کراچی کو نامزد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، گیس قلت کی وجہ سے نئے گیس کنکشنز پر سے پابندی نہیں ہٹے گی۔

قائم مقام ایم ڈی سوئی سدرن نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں 90 فیصد گیس مسائل حل ہوگئے ہیں ، وزیراعظم ہاؤس کو ماہ صیام میں گیس ترسیل سے متعلق روزانہ دو بار رپورٹ دی جارہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.