پالیسی ریٹ میں کمی کے لیے محتاط رویہ اپنانا ضروری

0 4

اسٹیٹ بینک 10 مارچ کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، مہنگائی میں تخمینوں سے زیادہ کمی کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں کمی کا اعلان کرے گا، جو گزشتہ سال 22 فیصد تھی اور مسلسل کمی کے بعد اس وقت 12 فیصد ہوچکی ہے.

پالیسی ریٹ میں کمی یقینا معاشی بہتری میں کردار ادا کرے گی، لیکن حکومت کو پالیسی ریٹ میں کمی کرنے کیلیے محتاط رویہ اپنانے کی ضرورت ہے.

مہنگائی بے شک کم ہوئی ہے، لیکن اس کمی کی وجوہات پائیدار نہیں ہیں، پالیسی سازوں کو غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہیے، اور پالیسی ریٹ میں بڑی کمی نہیں کرنی چاہیے.

ماضی میں 2008، 2018 اور 2022 میں ایسا کیا گیا، جس کے منفی اثرات مرتب ہوئے، پالیسی ریٹ میں معتدل کمی کی ضرورت ہے، پالیسی ریٹ میں بڑی کمی سے پہلے انفراسٹرکچرل ریفارمز کی ضرورت ہے.

ایک ذمہ دارانہ اور محتاط پالیسی کے طور پر آئندہ پالیسی ریٹ میں زیادہ سے زیادہ 50 بیسس پوائنٹس کی کمی مناسب ہوگی، اس سے پالیسی میں لچک رہے گی، معاشی اعتماد برقرار رہیگا، ماضی کے برے سائیکلز سے حفاظت رہیگی.

پاکستان کو ماضی کے تجربات سے سیکھنا چاہیے، سست اور مستحکم پالیسی قابل اعتماد اور دیرپا استحکام کا واحد راستہ ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.