لاہور کی مارکیٹوں میں منافع خور بے لگام، سبزیاں من مانی قیمتوں پر فروخت

0 6

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں منافع خوروں نے سبزیوں کے سرکاری نرخناموں کو ہوا میں اڑا دیا۔

مارکیٹ میں پیاز کا سرکاری 65 روپے کے بجائے 80 روپے ، ٹماٹر 50 روپے کے بجائے 70 سے 80 روپے اور آلو 55 روپے برعکس 70 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، لہسن 615 روپے کے برعکس 750 روپے ، ادرک 370 روپے کے برعکس 450 روپے اور لیموں 105 روپے کی بجائے 300 سے 400 روپے میں بیچا جارہا ہے۔

اسی طرح بند گوبھی اور پھول گوبھی 60 روپے ، پالک اور ساگ 40 روپے ، شلجم 40، مولی 30 ، گاجر 70روپے کلو میں دستیاب ہے ۔

مارکیٹ میں سیب 300 سے 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے ، کیلا 150 سے 300 روپے فی درجن تک ہے جبکہ امرود 250 روپے کلو ہیں ، کنو اور مالٹا 200 سے 400 روپے اور خربوزہ 150 سے 250 روپے کلو تک ہے ۔

دوسری جانب برائلر گوشت کی سپلائی کم ہو گئی ، اکثر دکانوں پر زندہ برائلر کی فراہمی نہیں ہو رہی تاہم برائلر گوشت کے نرخ بدستور 595 روپے کلو پر برقرار ہیں جبکہ مارکیٹ میں برائلر گوشت مقررہ نرخ کی بجائے 650 روپے کلو پر فروخت ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.