ٹیکسٹائل سیکٹر میں بہتری کے لیے حکومت کو تجاویز پیش

0 14

ٹیکسٹائل سیکٹر نے حکومت کو براہ راست ایل این جی درآمد کرنے سمیت اس شعبے میں اصلاحات کے لیے کئی سفارشات پیش کردیں۔

رپورٹ کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو پیش کی گئی سفارشات میں ایل این جی براہ راست درآمد کرنے، ٹیکسٹائل سیکٹر کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے ایل این جی امپورٹ کرنے کی اجازت دینے کی سفارش کی ہے۔

ٹیکسٹائل سیکٹر نے 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو پر ایل این جی کی سپلائی کی اجازت دینے، ٹیکسٹائل سیکٹر کو نئی دریافت شدہ گیس کا 35 شیئر خریدنے کی اجازت دینے، ٹیکسٹائل سیکٹر کی درآمدی ایل این جی پر ٹیکسز، ڈیوٹیز اور کراس سبسڈی ختم کرنے کی بھی تجاویز دی ہیں۔

سفارشات میں کہا گیا ہے کہ صنعتی صارفین پر 100 ارب روپے کی کراس سبسڈی ختم کی جائے، ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے بجلی کا نرخ 9 سینٹ فی یونٹ مقرر کیا جائے، صنعتوں کو بجلی خریداری کے بزنس ٹو بزنس معاہدوں کی اجازت دی جائے، صنعتوں کو بجلی کی خریداری کے لیے 5 سینٹ فی یونٹ ویلنگ چارجز کی اجازت دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.