عوام کے سولر پر انحصار کے باعث بجلی کی فروخت میں مسلسل کمی ہونے لگی،نیشل گرڈ سے صارفین نے بجلی کی خریداری کم کر دی۔
دستاویز کے مطابق جنوری میں ریفرنس سے 3.5 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی، سالانہ بنیادوں پر جنوری میں بجلی کی پیداوار میں 2 فیصد کمی ہوئی، جنوری میں نیٹ میٹرنگ صارفین سے ڈسکوز نے 5 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی خریدی۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے نیٹ میٹرنگ صارفین اس میں شامل نہیں ہے ، آف گرڈ صارفین کا حکومت کے پاس ڈیٹا موجود نہیں ہے، نیٹ میٹرنگ صارفین کا بوجھ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ میں ڈالا گیا ، نیٹ میٹرنگ سے سالانہ 150 ارب روپے کا بوجھ عام صارفین پر پڑتا ہے۔