13 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 20 سستی ہوئیں، ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری

0 6

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیے گئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح0.87 فیصد کی سطح پرآگئی۔ ادارہ شماریات نے بتایاکہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 20 اشیاکی قیمتوں میں کمی اور 18کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلے 18 روپے فی درجن تک مہنگے ہوئے، چینی مزید 5 روپے مہنگی ہوکر فی کلو 162 روپے 64 پیسے رہی، ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 83 روپے 25 پیسے تک مہنگا ہوا۔

انڈے فی درجن7 روپے23 پیسے، مٹن6 روپے 56 پیسے، 20کلو آٹے کا تھیلا 3 روپے 91 پیسے،بیف 50 پیسے تک بڑھا، اس کے علاوہ کپڑے، گڑ، سگریٹ اور چاول بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 4 روپے 95 پیسے، ٹماٹر2 روپے، آلو 2 روپے، دال ماش 4 روپے، باسمتی ٹوٹا چاول 3 روپے تک سستے ہوئے، تازہ دودھ، دال مونگ اور دہی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.