آئی ایم ایف نے 1250 ارب کی بینکوں سے ادھار لینے کی حکومتی حکمت عملی پر اعتراض اٹھادیا

0 10

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کی 1250 ارب روپے کی بینکوں سے ادھار لینے کی حکمت عملی پر اعتراض اٹھایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے اعتراض کا مقصد بجلی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ کے بڑے مسئلے کو حل کرنا ہے۔

آئی ایم ایف نے استفسار کیا ہے کہ اگر مستقبل میں بجلی کی طلب میں کمی واقع ہوتی ہے تو سی پی پی اے سود اور اصل رقم کی ادائیگی کیسے کرے گا؟

دوسری جانب آئی ایم ایف نے بجلی ڈویژن کی جانب سے جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسوں میں کمی کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پہلے مرحلے کے مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.