پنجاب میں غیر محفوظ 8 ادویات کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے، چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے فارمیسز اور میڈیکل اسٹورز کو ادویات کی فروخت سے روکنے کا مراسلہ جاری کردیا۔
پنجاب میں 8 ادویات کو غیر محفوظ قرار دے دیا گیا جبکہ چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے ادویات کی فروخت روکنے کے لیے فارمیسز اور میڈیکل اسٹورز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
مراسلے کے مطابق بیکٹریل انفیکشن کے لیے استعمال ہونے والی دوائی فلیجل غیرمعیاری، مختلف بیماریوں میں درد کا انجیکشن ٹراما ڈول بھی مضرصحت قرار دے دیا گیا جبکہ آئی وی کینولا اور بیکٹریل انفیکشن انجیکشن میٹرنیڈوزل بھی غیر محفوظ ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کسٹم حکام نے غیر رجسٹرڈ درد کش ادویات کے 7 بیچ پکڑے ہیں جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے 7 مخصوص بیچ کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام ڈرگ انسپکٹرز کو ادویات کا اسٹاک قبضے میں لینے کا حکم دے دیا ہے۔