سونے کی قیمتیں بے قابو، مزید 700 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کیساتھ 2 ہزار 921 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 601 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے ہوگئی۔