ڈی جی ٹریڈ آرگنائزیشن نے کراچی چیمبر آف کامرس کی موجودہ کابینہ کو مسترد کر دیا

0 20

ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن نے کراچی چیمبر آف کامرس کی موجودہ کابینہ کو مسترد کر دیا، 12 صفحوں کا آرڈر جاری کر دیا گیا۔

ملک کے سب سے بڑے کراچی چیمبر آف کامرس میں ہونے والے سابق الیکشن کو ڈی جی ٹی او نے کالعدم قرار دے دیا۔

ڈی جی ٹریڈ آرگنائزیشن نے ٹی او ایکٹ 2013 کے تحت فیصلہ جاری کیا، 60 روز میں دوبارہ الیکشن ہوں گے۔

ٹریڈ آرگنائزیشن نے ٹی او ایکٹ 2013 کے تحت کراچی چیمبر آف کامرس میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا حکم جاری کر دیا۔

آرڈر کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس کے آئندہ الیکشن میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کی الگ الگ فہرستیں آویزاں ہوں گی۔

کراچی چیمبر کے آئندہ الیکشن قوانین کے مطابق نہ ہونے پر ٹریڈ آرگنائزیشن چیمبر کو سیل کرنے کا استحقاق رکھتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.