الیکٹریکل وہیکلز بنانے کیلئے مزید مراعات دینے کی تجویز مسترد

0 7

الیکٹریکل وہیکلز بنانے کیلئے مزید مراعات دینے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔

وزارت صنعت وپیداوار کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ لوکل سپلائی، پرزوں کی فروخت پر سیلز ٹیکس چھوٹ نہ دی جائے، الیکٹریکل وہیکلز پر آئندہ نئی ٹیکس چھوٹ نہیں دی جا سکتی، وزارت صنعت وپیداوار کی الیکٹریکل وہیکلز کی مینوفیکچرنگ پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کیجانب سے الیکٹریسٹی ایفیشینسی ریفارمز اور پاور سبسڈی ریفارمز کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے، الیکٹرک وہیکلز کیلئے چارجنگ سٹیشن، اوگرا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میکنزم پر آج مذاکرات شیڈول ہیں۔

ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ مذاکرات میں 40 چارجنگ سٹیشنز کیلئے سائٹ کا انتخاب اور 2030 تک 3 ہزار چارجنگ سٹیشنز ہدف پر بریفنگ ہو گی، گیس سبسڈی ریفارمز پر بھی آئی ایم ایف وفد کیساتھ مذاکرات آج شیڈول ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.