آئی ایم ایف کا موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو جیو ٹیگ کرنے کا مطالبہ

0 6

آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو جیو ٹیگ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے مذاکرات کے دوسرے روز میں صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے حکام نے آئی ایم ایف تکنیکی وفد سے بات چیت کی، آئی ایم ایف نے جنگلات اور آبی گزر گاہوں کے قریب نئی تعمیرات روکنے کی تجویز دی۔

تکنیکی وفد نے تجویز دی کہ نئی تعمیرات میں روشنی اور ہوا کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے، وفد نے قدرتی آفات سے بروقت نمٹنے کیلئے استعداد کار بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

آئی ایم ایف نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی پروگرام میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.