سی ڈی ڈبلیو پی نے 49.31 ارب روپے کے منصوبے منظور کرلیے

0 2

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 49.31 ارب کے ترقیاتی منصوبے منظورکرلیے جبکہ ایکنک کو 19.96 ارب کے منصوبے حتمی منظوری کے لیے بھیج دیے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اس میں گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں دانش اسکولوں اورسندھ اور بلوچستان کے 81 دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کےمنصوبے منظورکرلئے گئے۔

لکی مروت کیمپس کو مکمل یونیورسٹی بنانے کی منظوری دی گئی، قومی برانڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کے قیام کے لیے بھی سی ڈی ڈبلیو پی نے 1.85 ارب روپے کی منظوری دی۔

پاکستان کا نیا آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا گیا۔ وزیراعظم یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام کے لیے 7.48 ارب کا منصوبہ منظور کیا گیا جبکہ میڈیا کے شعبے میں قومی آرکائیو، مانیٹرنگ یونٹ اور ریڈیو بحالی منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے کراچی انڈسٹریل پارک کے پہلے فیز میں 500 ایکڑ کی ترقی کا سی ڈی ڈبلیو پی منصوبہ ، پنجاب میں 5.06 ارب روپے کی لاگت سے گرین انرجی منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔

گلگت بلتستان میں مہدی آباد ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے تیسرے فیز اور آزاد کشمیر میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط بنانے کے لیے بھی سی ڈی ڈبلیو پی نے 2.67 ارب کی منظوری دی گئی۔

ایکنک کو سی پیک سپورٹ پروجیکٹ فیز II کے لیے 2.45 ارب روپے کا منصوبہ بھیجا گیا، سندھ اور بلوچستان میں گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے 1.56 ارب کی منظوری دی گئی۔

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے قومی برانڈ ڈویلپمنٹ سینٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اسی طرح اسپتالوں اور دانش اسکولوں میں سولر پاور سسٹم لگانے کے منصوبے کی منظوری دی گئی، ایکنک کو بھیجے گئے نئے سیٹلائٹ منصوبے سے پاکستان کی زرعی، شہری منصوبہ بندی اور آفات کی نگرانی میں مدد ملے گی۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے کراچی انڈسٹریل پارک کے لیے 7.40 ارب کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے، سی ڈی ڈبلیو پی نے میڈیا آرکائیو اور مانیٹرنگ سسٹم کی بہتری کے لیے بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.