پاکستان میں پہلی بار کراچی پورٹ پر الیکٹرک ٹرک متعارف کرا دیئے گئے۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق الیکٹرک ٹرک کراچی پورٹ کے ساؤتھ وہارف میں پہلی بار متعارف کرائے گئے، کراچی پورٹ پر 6 ای وی ٹرکوں کو کل سے آپریشنل کر دیا جائے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ای وی ٹرکوں کی آمد سے گرین انرجی کو فروغ اور لاجسٹکس میں بہتری آئے گی۔
کے پی ٹی انتظامیہ کے مطابق کراچی پورٹ پاکستان کی پہلی بندرگاہ بن گئی ہے جہاں یہ جدید سہولت میسر ہے۔