نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا میں انہوں نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سی پیک سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی امور پر بھی گفتگو کی۔
دورہ امریکا پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات میں کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور پاک چین تعاون علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم ہے چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ چین نے اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خصوصی اہمیت دی ہے اور وہ پاکستان کے بنیادی مسائل اور اقتصادی ترقی کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے مزید کہا کہ چین مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دیتا رہے گا، فریقین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے عملدرآمد پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس کے مشترکہ فوائد کو بروئے کار لانے کے لیے تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے قریبی اسٹریٹجک رابطے، ہم آہنگی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔