فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے نے آئی آر ایس کے گریڈ 17 تا 19 کے افسران پر نوازشات کی انتہا کر دی۔
دستاویزات کے مطابق دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک افسران کو 16 کروڑ روپے ہاؤس رینٹ کے لیے فراہم کیے گئے۔ ہاؤس رینٹ کی مد میں آئی آر ایس افسران کو 25 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے گئے جبکہ پاکستان کسٹمز، آڈیٹرز ، آئی ٹی اور دیگر شعبے کے افسران سہولت سے محروم ہیں۔
آئی آر ایس افسران کو فیول سبسڈی کی مد میں ایک سال کے دوران 14 کروڑ روپے دیئے گئے۔ افسران کو 20 ہزار روہے ماہانہ فیول سبسڈی کی مد میں دیئے گئے۔ تمام افسران کو رقم ان کے تنخواہ والے اکاؤنٹ میں بینک ٹرانسفر کے ذریعے کی گئی۔ ایف بی آر پوائنٹ آف سیل اسکیم کے تحت ہر رسید پر ایک روپے وصول کرتا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق اس رقم کو ٹیکس چوری روکنے کی مہم میں استعمال کیا جانا تھا۔ رقم کو صارفین کی طرف سے جمع کروائی گئی رسیدوں پر انعامی اسکیم میں استعمال کیا جانا تھا۔ حکومت نے انعامی اسکیم کو گزشتہ کئی ماہ سے روک رکھا ہے۔