گزشتہ چار سالوں کے دوران تیل کی پیداوار میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق تیل کی یومیہ پیداوار 75 ہزار بیرل سے کم ہو کر 70 ہزار بیرل پر آگئی ہے ، سال21-2020 میں تیل کی یومیہ پیداوار 75 ہزار 530 بیرل تھی جو 23-2022 کے دوران 70 ہزار 524 بیرل رہی۔
پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا ہے کہ سال2020-2021میں خیبرپختونخوا کی یومیہ تیل کی پیداوار 38 ہزار بیرل تھی ، خیبرپختونخوا کی پیداوار میں چار سالوں کے دوران 9 ہزار بیرل یومیہ کمی آئی ہے ، مالی سال 24-2023 میں خیبرپختونخوا کی پیداوار 29 ہزار بیرل پر آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب 21-2020 میں 15 ہزار بیرل تک یومیہ تیل پیدا کرتا تھا، پنجاب میں اب پیداوار 11 ہزار 828 بیرل یومیہ پر آگئی ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق تیل اور گیس کی کمپنیاں ملک چھوڑ چکی ہیں، سخت معاشی حالات اور سکیورٹی صورتحال تیل کی پیداوار میں کمی کی اہم وجہ ہے۔