پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 12 ہزار کی حد بحال، ڈالر بھی سستا

0 5

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہونے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار کی حد بحال ہو گئی جبکہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعرات کو سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر 230 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 165 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ منگل کو سٹاک مارکیٹ میں منفی کاروبار کے باعث 100 انڈیکس ایک لاکھ 12 کی حد بھی برقرار نہیں رکھ سکا تھا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 6 پیسے گرنے کے بعد 278 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.