پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٹرین مسافروں پر بھاری پڑ گیا

0 5

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٹرین مسافروں پر بھاری پڑ گیا، پاکستان ریلویز نے ایک بار پھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا۔

محکمہ ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری سے ہو گا ، ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق سلون سروس اور تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہو گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.