لاہور: مارکیٹوں میں سبزیوں کی من چاہے نرخوں پر دھڑلے سے فروخت

0 3

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کی مارکیٹوں میں سبزیوں کی من چاہے نرخوں پر دھڑلے سے فروخت جاری ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کی قیمت پانچ روپے کی کمی سے 80 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں پیاز 100 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ، ٹماٹر 65 روپے کے بجائے 80 روپے، آلو 53 روپے کے بجائے مارکٹ میں 70 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔

اسی طرح لہسن سرکاری نرخ 605 روپے کے برعکس مارکیٹ میں 700 روپے جبکہ ادرک 370 روپے کے برعکس 450 روپے کلو تک بیچا جارہا ہے جبکہ بند گوبھی اور پھول گوبھی 50 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب برائلر گوشت کے نرخ بدستور 580 روپے کلو برقرار ہیں جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 2 روپےاضافے سے 222 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.