گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا میں بڑی پیشرفت، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے سکیورٹی فیچرڈ فٹنس سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع کر دیا۔
نئے سکیورٹی فیچرڈ فٹنس سرٹیفکیٹ سے جعلسازی کی روک تھام ہوگی، سکیورٹی فیچرڈ موٹروہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ سے حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے سکیورٹی فیچرڈ فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے خطوط ارسال کر دیئے، موٹروہیکل سکیورٹی فیچرڈ فٹنس سرٹیفکیٹس سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی شرح میں بہتری کی توقع ہے۔
حکام محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس، موٹر وے پولیس جدید سکیورٹی فیچرڈ فٹنس سرٹیفکیٹ کی چیکنگ یقینی بنائیں، یقینی بنایا جائے کہ کمرشل گاڑیوں کے پاس نیا فٹنس سرٹیفکیٹ ہے۔