وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ کیلئے تیاریاں شروع کر دیں، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا، ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ تمام اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، زرمبادلہ ذخائر بہتر ہو رہے ہیں ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔