آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کا چیف سیکرٹری پنجاب کو پٹرول کی فراہمی سے متعلق خط

0 5

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہنگامی خط لکھ کر نقارہ بجا دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں پڑول کی فراہمی کا سنگین مسئلہ سامنے آ گیا، چار سو پٹرول پمپس کی فراہمی متاثر ہوگی، لاہور ٹریفک پولیس نے صبح 6 بجے سے دوپہر 11 بجے تک بھاری ٹریفک کی آمد پر پابندی عائد کردی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بھاری ٹریفک پر عائد پابندی سے آئل ٹینکرز کو استثنیٰ دی جائے، شہر میں ایندھن کی فراہمی متاثر ہو جائے گی، خط

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کراچی میں بھاری ٹریفک کی پابندی میں آئل ٹینکرز کو استثنیٰ حاصل ہے، 50 لاکھ صارفین کو فیول کی ترسیل متاثر نہ ہو اس لیے چیف سیکٹرری پنجاب فوری عائد پابندی کا نوٹس لیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.