پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

0 7

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا، 100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 12 ہزار 533 پوائنٹس کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 1360 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.