بیرون ملک کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈز پر ٹیکس میں 400 فیصد اضافہ

ٹیکس کی شرح غیرملکی سرمائے کی بیرون ملک منتقلی روکنے کیلئےبڑھائی، ایف بی آر

0 77

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) بیرون ملک کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈز پر ٹیکس میں 400 فیصد اضافہ، ٹیکس کی شرح غیرملکی سرمائے کی بیرون ملک منتقلی روکنے کیلئےبڑھائی، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس دہندگان کیلیے کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس ایک فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد کردیا گیا، اس کے علاوہ رجسٹرڈ مگر ٹیکس نہ دینے والے افراد کے لیے کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 2 سے بڑھا کر10 فیصد کردیا گیا۔ بینک سے رقوم نکلوانے والے نان فائلرز پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائدفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بتایا کہ ٹیکس غیر رہائشی پاکستانیوں کی طرف سے بیرون ملک بڑی رقم کی منتقلی کے باعث بڑھایا گیا۔ کریڈیٹ اور ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس کی شرح غیرملکی سرمائے کی بیرون ملک منتقلی روکنے کے لیے بڑھائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.