اسٹاک ایکسچینج میں 932 پوائنٹس کی تیزی آگئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 48 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
کراچی(شوریٰ نیوز) اسٹاک ایکسچینج میں 932 پوائنٹس کی تیزی آگئی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 48 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور، چینی نائب وزیراعظم کی آمد، مثبت معاشی توقعات، غیرملکیوں کی تازہ سرمایہ کاری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آگئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 932 پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس نے تقریبا 2 سال بعد 48 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرلی۔ اگست 2021 کے بعد انڈیکس نے یہ سطح عبور کی ہے۔ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں اضافے، رکے ہوئے درآمدی کنٹینرز کی بتدریج کلئیرنس اور نئی درآمدی ایل سیز کھلنے سے صنعتی شعبے کا پہیہ بحال ہوگیا۔ اس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں میں مثبت امیدوں پر تازہ سرمایہ کاری کے سبب اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ختم ہوگیا۔ڈالر کی قدر میں ٹھہراؤ سے انویسٹرز کا حوصلہ بڑھا۔ سعودی و خلیجی ممالک کی سرمایہ کاری پلان سے آئل گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔