پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 596 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 880 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 5 پیسے مہنگی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ہے۔