اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، گھریلو صارفین کیلئے گیس ٹیرف میں اضافہ مسترد

0 5

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلو صارفین کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ مسترد کر دیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزارت پیٹرولیم کی جانب سے صنعتی شعبے (کیپٹو پاور) اور غیر محفوظ گھریلو زمرہ جات کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، چیئرمین اوگرا، چیئرمین ایس ای سی پی، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ ڈویژنز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

ای سی سی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد مالی سال 2024-25 کے دوران گیس کے شعبے کے لیے مطلوبہ آمدنی کو یقینی بنانے کے لیے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف کو 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دے دی جبکہ گھریلو صارفین کے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ مسترد کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.