چین نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا
پاکستان کو ان دونوں برسوں میں صرف سود کی ادائیگی کرنا ہوگی،وزیر خزانہ
اسلام آباد (شوریٰ نیوز)چین نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ،پاکستان کو ان دونوں برسوں میں صرف سود کی ادائیگی کرنا ہوگی،وزیر خزانہ ،چین کی جانب سے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا گیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر بتایا کہ چین نے پاکستان کا 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین کی جانب سے قرض کی اصل رقم رول اوور کی گئی ہے۔ چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض مؤخر کرنے کی منظوری دیدی،اسحاق ڈار نے لکھا کہ چین کے ایگزم بینک نے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ 2023-24 کے لیے اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ 2024-25 کے لیے رول اوور کردیا ہے۔