سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا

0 10

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں رہا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد پر دوبارہ بحال ہوگئی۔

تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 842 پوائنٹس اضافے کیساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 594 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 37 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 22 ارب 57 کروڑ 37 لاکھ 61 ہزار 921 روپے مالیت کے 28 کروڑ 3 لاکھ 56 ہزار 255 شیئرز کا لین دین ہوا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.