ایس آئی ایف سی کا تعاون اور ترسیلاتِ زر میں اضافہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں بہتری کا مظہر

0 4

پاکستان کا دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 582 ملین ڈالر، معیشت میں نئے انقلاب کی علامت ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا تعاون اور ترسیلاتِ زر میں اضافہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں بہتری کا مظہر ہے جس کی وجہ سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس دسمبر 2024 میں 109 فیصد کے اضافے کے ساتھ 582 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ سال کے 279 ملین ڈالر کے سرپلس کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی پانچویں ماہ کی مسلسل کامیابی ہے، پاکستان کا مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس جولائی سے دسمبر کے دوران 1.21 بلین ڈالر تک رہا۔

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، ترسیلات زر میں اضافے کے ساتھ ساتھ تجارتی توازن میں بہتری کا نتیجہ ہے، ورکرز کی ترسیلات زر دسمبر 2024 میں 3.079 ارب ڈالر، پچھلے سال کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ہوا۔

دسمبر 2024 میں پاکستان کی برآمدات 3.838 ارب ڈالر، پچھلے سال کے مقابلے میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ترسیلات زر کا پاکستان کی معیشت کیلئے مستحکم ستون، مالی استحکام، معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ہے۔

ایس آئی ایف سی کی موثر پالیسیوں سے برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کا نیا سنگ میل ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.