ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے منصوبہ بندی

0 2

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے منصوبہ بندی جاری ہے۔

قومی ادارہ برائے عوامی انتظام اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج کی جانب سے صنعتی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے، ایس آئی ایف سی کے ’’بزنس فیسلیٹیشن سینٹرز‘‘کو ماڈل بنا کر سرمایہ کاری کی سہولت بڑھائی جائے گی۔

منصوبے کے تحت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا عزم کیا گیا ہے۔

قومی ادارہ برائے عوامی انتظام کے افسران کی صنعتی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئےمزید تحقیق جاری ہے، تحقیقاتی گروپ صنعتی ترقی میں رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے تفصیلی منصوبہ تیار کرے گا، صنعتی منصوبوں کے قیام میں درپیش مسائل کے حل کیلئے نیا ماڈل تیار کرنے کی تیاری بھی جاری ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کی عالمی کاروباری درجہ بندی کو 50 پوائنٹس تک بہتر کرنے کا عزم ہے، پانچ سالوں میں صنعتی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی بھی زیر غور ہے، ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے سرمایہ کاری کے عمل کو ہموار اور شفاف بنانا بھی منصوبے کا اہم حصہ ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر کے اقتصادی و صنعتی ترقی کیلئے موثر کاوشیں جاری ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.