ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کی جامع منصوبہ بندی

0 4

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کے تعاون سے پاکستان کی عالمی کاروباری درجہ بندی کو 50 پوائنٹس تک بہتر کرنے کا عزم ہے۔ اس سلسلے میں قومی ادارہ برائے عوامی انتظام اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کی جانب سے صنعتی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کے ’’بزنس فیسلٹیشن سینٹرز‘‘ کو ماڈل بنا کر سرمایہ کاری کی سہولت بڑھائی جائے گی۔ منصوبے کے تحت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا عزم ہے۔

اس سلسلے میں قومی ادارہ برائے عوامی انتظام کے افسران کی صنعتی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مزید تحقیق جاری ہے ۔تحقیقاتی گروپ صنعتی ترقی میں رکاوٹوں کو دُور کرنے کے لیے تفصیلی منصوبہ تیار کرے گا۔

اس کے علاوہ صنعتی منصوبوں کے قیام میں درپیش مسائل کے حل کے لیے نیا ماڈل تیار کرنے کی تیاری بھی جاری ہے ۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کی عالمی کاروباری درجہ بندی کو 50 پوائنٹس تک بہتر کرنے کا عزم ہے اور 5 برس میں صنعتی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی بھی زیر غورہے۔

ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے سرمایہ کاری کے عمل کو ہموار اور شفاف بنانا بھی منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرکے اقتصادی و صنعتی ترقی کے لیے موثر کاوشیں جاری ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.