نان فائلرز کو پراپرٹی خریداری کی اجازت کیلئے پانچ رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل

0 3

قائمہ کمیٹی نے نان فائلرز کو پراپرٹی کی خریداری کی اجازت کیلئے پانچ رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایم این اے بلال کیانی کی زیرصدارت ذیلی کمیٹی ایف بی آر اور ’آباد‘ کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرے گی، 10 روز میں ذیلی کمیٹی اپنی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو دے۔

دوسری جانب چیئرمین کمیٹی نوید قمر کی ہدایت پر کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کمیٹی شامل ہوں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.