نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے روانہ ہوگئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز 46 مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی، جہاز مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 15 منٹ پر نئے گوادر ایئرپورٹ پر پہلی کمرشل پرواز کی حیثیت سے لینڈ کرے گا۔۔
حکام کا کہنا ہے کہ پہلی کمرشل پرواز کا استقبال وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف کریں گے۔