ایک دن کے چوزے کا ریٹ 60 روپے سے 220 کیسے ہوا؟ مسابقتی کمیشن نے ریکارڈ طلب کر لیا

0 7

مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے ایک دن کا چوزہ مہنگا ہونے کا معمہ حل کرنے کیلئے ریکارڈ طلب کرلیا۔

ایک دن کے چوزے کا بھاؤ 60 روپے سے 220 روپے کیسے ہوا؟ کیا طلب ورسد نے قیمت کو بڑھایا ہے یا ہیچڑیوں کی گٹھ جوڑ سے ڈے اولڈ چک کی قیمت 250 فیصد بڑھی ہے؟ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے موصول ہونے والی شکایات پر تحقیقات شروع کردیں۔

شکایات میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ڈے اولڈ چک کی قیمت صوبائی لائیو اسٹاک محکموں نے ضروری اشیا کی فہرست میں شامل نہیں کی ہے۔

البتہ چوزہ برائلر مرغی بن جائے تو وہ اشیائے ضروری کہلائے گی اور اس کی قیمت طے کرنے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہے۔ کمپیٹیشن کمیشن کے مطابق پولٹری سیکٹر کی اس خرابی کو فوری ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

کمیشن اس سے قبل 2021 میں ایک دن کے چوزہ پیدا اور فروخت کرنے والے کمپنیوں جن کا مارکیٹ شیئر 50 فیصد ہے کے کارٹیل کی نشاندہی کرچکی ہے۔ کمیشن نے پارٹیوں کو شوکاز جاری کیے ہیں اور فریقین کے ساتھ سماعتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قیمتیں تین ماہ میں 50-60 روپے فی چوزہ سے بڑھ کر 220 روپے تک پہنچ گئیں اور کمیشن نے چوزہ ہیچریوں کو پچھلے تین مہینے کی قیمتوں کا ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.