وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل سرپلس رہنا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کی سند ہے اور مثبت معاشی اشاریے کاروباری برادری کے اعتماد کے عکاس ہیں۔
ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ مالی سال کے ابتدائی 6 مہینوں میں پانچویں بار سرپلس رہا، مالی سال کی پہلی ششماہی میں تمام بیرونی ادائیگیوں کے بعد جاری کھاتے میں ایک ارب بیس کروڑ ڈالر بچ گئے۔
اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل سرپلس رہنا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کی سند ہے اور مثبت معاشی اشاریے کاروباری برادری کے اعتماد کے عکاس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان جیسے پروگرام سے ملکی معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ رواں مالی سال کے پہلے چھے ماہ میں 1.2 ارب ڈالر سرپلس تھا، رواں مالی سال میں سرپلس کو مزید بڑھانے کیلئے متحرک ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ سینٹر بنانے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ ٹریکنگ کے نظام میں بہتری سے اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، اسمگلنگ روکنے سے اس سال افغانستان کو 211 ملین ڈالر کی چینی کی برآمد ممکن ہوئی، مواصلات کے مربوط نظام سے پاکستان دیگر ممالک کےلیے راہداری تجارت کا مرکز بنے گا۔
وزیراعظم کی کراچی اور دیگربڑے تجارتی مراکز پر کارگو اسکیننگ کا نظام قائم کرنے اور کارگو ٹریکنگ کی خدمات کے اداروں کے معیار کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔