آئی ٹی سیکٹربےروزگاری کے خاتمے کیلئے اہم ہے، عرفان وہاب

5 ہزار ٹاورز کی تنصیب سے فری لانسنگ میں بہتری آرہی ہے ،چیف ایگزیکٹوٹیلی نار

0 62

اسلام آباد (شوریٰ نیوز)چیف ایگزیکٹوٹیلی نارعرفان وہاب نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹربےروزگاری کے خاتمے کیلئے اہم ہے، 5 ہزار ٹاورز کی تنصیب سے فری لانسنگ میں بہتری آرہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔اسپین کے سرمایہ کارآسکر ریموس نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔ہمیں پاکستانیوں کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے،سعودی عرب کے محمد حذیفہ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےتیار ہیں۔ سعودی عرب،عرب امارات،قطر، کویت، عمان اور دیگر بیرونی ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔چیف ایگزیکٹو ٹیلی نار کمپنی عرفان وہاب نے کہا روزگار کو بہتر بنانے کے لیے آئی ٹی سیکٹر اہم کردار ادا کر سکتا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر یونیورسل سروس فنڈ حارث محمود کاکہناتھا کہ رورل اور ریموٹ ایریاز میں 5 ہزار ٹاورز کی تنصیب سے فری لانسنگ اورمختلف آئی ٹی کے پلیٹ فارمز پھیل رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.