ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی بندش، آم کی ایران ایکسپورٹ کو خطرہ

پاکستانی آم مضر حشرات سے پاک نہیں کیا جارہا، ایرانی حکام کااعتراض

0 66

کراچی(شوریٰ نیوز) ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی بندش، آم کی ایران ایکسپورٹ کو خطرہ، پاکستانی آم مضر حشرات سے پاک نہیں کیا جارہا، ایرانی حکام کااعتراض،ایکسپورٹرز کی جانب سے ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ نہ کیے جانے کی وجہ سے پاکستانی آم کی ایران کو ایکسپورٹ خطرے میں پڑگئی، ایران نے پاکستانی آموں کی کنسائمنٹ پر اعتراض عائد کردیا۔ ایرانی پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستانی قرنطینہ کو ارسال کردہ خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان سے ایران آنے والے آم کی کنسائنمنٹ کے معائنے سے پتا چل رہا ہے کہ پاکستان بغیر ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ ایران کو آم ایکسپورٹ کررہا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق ایران کو ایکسپورٹ کیے جانے والے آم کے ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ کو یقینی بنایا جائے، پاکستانی پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ فائیٹو سینٹری سرٹیفکیٹ کے ساتھ ہر کنسائمنٹ کے ٹریٹمنٹ کے لیے بھی علیحدہ سرٹیفکیٹ جاری کرے ورنہ پاکستانی کنسائمنٹ قبول نہیں کریں گے۔آم میں پھلوں کی مکھی کی موجودگی کے تدارک کے لیے ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ سے گزارا جاتا ہے تاہم بعض پلانٹس آم کو پراسیس کیے بغیر ٹریٹمنٹ ہونے کے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کردیتے ہیں جس سے ملک کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے اور ایکسپورٹ کنسائمنٹ میں زندہ مکھیاں نکلنے کی صورت میں پاکستانی آم پر پابندی عائد ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان سے آم کی ایکسپورٹ بری طرح متاثر ہورہی ہے اور رواں ماہ کے دوران ایکسپورٹ میں 90 فیصد تک کمی آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.