ملک میں جولائی تا دسمبر کار فروخت میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ

0 2

ملک میں جولائی تا دسمبر کار فروخت میں 54 فیصد اضافے کے ساتھ 39453 یونٹس رہیں۔

کار مینوفیکچررز اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023 کے مقابلے دسمبر 2024 کار فروخت 69 فیصد بڑھی ہے جبکہ رواں مالی کی پہلی ششماہی میں کار فروخت کا حجم 39453 یونٹس رہا۔

کارمینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ جنوری تا دسمبر 2024 میں کارفروخت ایک لاکھ 25 ہزار یونٹس رہی جبکہ موٹر سائیکلز اور رکشہ فروخت 43 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 18 ہزار یونٹس رہی۔

جولائی تا دسمبر ٹریکٹرز فروخت 170 فیصد اضافے کے ساتھ 7030 یونٹس ریکارڈ کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.